Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / 2016 ء میں دہشت گرد حملے ہندوستان تیسرے مقام پر

2016 ء میں دہشت گرد حملے ہندوستان تیسرے مقام پر

واشنگٹن ۔ /23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سال 2016 ء کے دوران دہشت گرد حملوں کی تعداد کے معاملے میں دنیا بھر میں تیسرے مقام پر رہا ہے جبکہ پاکستان ایک مقام نیچے پہونچ گیا ہے ۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق عراق میں سب سے زیادہ 2965 اور اس کے بعد دوسرے نمبر پر افغانستان میں 1340 دہشت گرد حملے ہوئے ۔ ہندوستان میں 927 اور پاکستان میں 734 دہشت گرد حملے ہوئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں نصف سے زیادہ دہشت گرد حملے 4 ریاستوں جموں و کشمیر 19 فیصد ،چھتیس گڑھ 18 فیصد ،منی پور 12 فیصد اور جھارکھنڈ میں 10 فیصد ہوئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد حملوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی ہلاکتوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا ۔ فلپائن پانچویں اور نائجیریا دہشت گرد حملوں کے معاملے میں چھٹویں مقام پر رہا ۔

TOPPOPULARRECENT