Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / 2018 اولمپکس کیلئے کوئی خطرہ نہیں : تھامس باچ

2018 اولمپکس کیلئے کوئی خطرہ نہیں : تھامس باچ

لیما ( پیرو ) 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باچ نے 2018 کے اولمپکس کیلئے کسی سکیوریٹی اندیشے کو مسترد کردیا ہے ۔ جزیرہ نما کوریا میں جاری کشیدگی کے دوران ان گیمس کیلئے سکیوریٹی اندیشے ظاہر کئے گئے تھے ۔ باچ نے لیما میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ گیمس کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہوگا ۔ یہ گیمس پیونگ چانگ جنوبی کوریا میں 9 – 25 فبروری منعقد ہونے والے ہیں۔ یہ شہر شمالی کوریا کی سرحد سے 80 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ حالیہ عرصہ میں شمالی کوریا کے نیوکلئیر تجربہ سے یہاں اندیشے ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ باچ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ابھی تک گیمس کی سکیوریٹی کیلئے خطرہ کا معمولا سا بھی اشارہ نہیں ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی جزیرہ نما کی حکومتوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور 2018 کے اولمپک کھیلوں کیلئے کسی طرح کے اندیشے ظاہر نہیں کئے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT