Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / 2018 ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ کیلئے ہندوستانی فٹبال ٹیم کا اعلان

2018 ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ کیلئے ہندوستانی فٹبال ٹیم کا اعلان

نئی دہلی ۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے ہیڈ فٹبال کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن نے 2018 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ میچ کیلئے 25 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ میچ گوام کے خلاف ہوگا ۔ کہا گیا ہے کہ ابتدائی مشترکہ کوالیفیکیشن راونڈ 2 فٹبال میچ 12 نومبر کو بنگلورو میں سری کانتی راوا اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے منتخب ارکان 8 نومبر کو بنگلورو میں جمع ہوجائیں گے ۔ ہندوستان پانچ رکنی گروپ ڈی میں سب سے نیچے کے مقام پر ہے ۔ اسے اپنے تمام پانچ کوالیفائنگ میچس میںشکست ہوئی ہے ۔ اس گروپ میں پانچ مقابلوں کے بعد 11 پوائنٹس کے ساتھ اومان سر فہرست ہے ۔

TOPPOPULARRECENT