Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / 2019ءانتخابات میں تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار حاصل کرے گی : ڈاکٹر لکشمن

2019ءانتخابات میں تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار حاصل کرے گی : ڈاکٹر لکشمن

شمس آباد۔ 22 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد میں بی جے پی کی جانب سے پریس میٹ منعقد کی گئی، جس میں ڈاکٹر لکشمن بی جے پی ریاستی صدر نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کو مضبوط بنانے کیلئے بوتھ سطح پر سے کام کیا جارہا ہے اور ہر بوتھ کیلئے 10 رکنی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے جو گھر گھر جاکر بی جے پی کی ترقیاتی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کا کام کرے گی۔ ڈگ وجئے سنگھ اور کپل سبل نے ریاست کے دورہ پر نریندر مودی اور بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے من مانی باتیں کہی جبکہ کانگریس کا ملک سے وجود ختم ہوتا جارہا ہے۔ 2019ء انتخابات میں تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار حاصل کرے گی۔ 26 اور 27 اپریل کو سنگاریڈی میں بی جے پی کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے اور 23 تا 25 مئی کو بی جے پی صدر امیت شاہ تین روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ جلسوں سے خطاب کریں گے اور ریاست کے حالات کا جائزہ لیںگے۔ کے سی آر پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ حکومت مجلس کے دباؤ میں کام کررہی ہے۔ وقارآباد ضلع کے نام کی تبدیلی کی گئی تھی جیسے ہی مجلس نے اعتراض کیا ضلع کے نام کو دوبارہ وقارآباد رکھا گیا۔ ٹی آر ایس حکومت صرف اعلانات کررہی ہے، عمل نہیں کررہی ہے۔ مسلم تحفظات پر انہوں نے کہا کہ ہم تحفظات کی مخالفت کرتے ہیں۔ کے سی آر مذہب کی بنیاد پر تحفظات فراہم کرکے ووٹ بینک بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
پی سی گڈی گودر رکن پارلیمنٹ بھاگل کوٹ کرناٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کو مضبوط بنانے کیلئے کام کیا جارہا ہے اور چیوڑلہ میں منعقد اجلاس میں عوام کو مرکزی حکومت کے ترقیاتی پروگرامس سے واقف کروایا جائے گا۔ اس موقع پر بدم بال ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT