Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / 2020 اولمپکس میں کراٹے شامل، فلک ہندوستان کی نمائندگی کیلئے پرعزم

2020 اولمپکس میں کراٹے شامل، فلک ہندوستان کی نمائندگی کیلئے پرعزم

ریوڈی جنیرو/حیدرآباد۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) رواں ماہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا 129 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں 2020ء اولمپکس میں پانچ کھیلوں کو شامل کرنے کا اعلان کیا گیا جس میں کراٹے بھی شامل ہیں۔ اولمپک 2020ء کا انعقاد جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہورہا ہے۔ ٹوکیو اولمپک منتظمین نے جولائی 2015ء میں 2020ء اولمپکس میں کراٹے کو شامل کرنے کی تجویز دی تھی جسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں متفقہ طور پر قبول کرلیا ہے۔ ورلڈ کراٹے فیڈریشن نے اس موقع پر خوشکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف ایونٹس میں 100 ملین کراٹے کاز ایکشن میں نظر آتے ہیں اور جاپان کے جزیرہ اوکیناوا کو کراٹے کا مرکز قرار دیا جاتا ہے لہٰذا ٹوکیو اولمپکس میں کراٹے کی واپسی یقیناً بہترین فیصلہ ہے۔ اولمپک ایڈونچر ورلڈ کراٹے فیڈرشین کے صدر اینٹونیو ایسپینیو نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں ووٹنگ کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا۔ اولمپک میں کراٹے کو شامل کئے جانے کا دنیا بھر سے خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں حیدرآباد کی گولڈن گرل سیدہ فلک نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ یہ ہندوستانی کراٹے کاز کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے کہ کراٹے کو اولمپک میں شامل کیا گیا ہے۔ فلک کے بموجب اس وقت ہندوستان میں بیسو کراٹے چمپئنس موجود ہیں لیکن انہیں ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتے ہوئے بہتر سہولیات کے ذریعہ اولمپکس 2020ء کی تیاری کی جائے تو ملک کے لئے میڈل کا حصول آسان ہوسکتا ہے۔ فلک نے 2020ء اولمپکس میں ملک کی نمائندگی اور بہتر نتائج کے متعلق اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچپن سے ہی ان کا خواب تھا کہ وہ اولمپک میں ہندوستان کی نمائندگی کریں اور امید ہے کہ آئندہ چند برسوں میں ان کا یہ خواب پورا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT