Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / 2022 ورلڈ کپ : انڈین کنسٹرکشن فرم کو کنٹراکٹ

2022 ورلڈ کپ : انڈین کنسٹرکشن فرم کو کنٹراکٹ

دوحہ ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کمیٹی فار ڈیلیوری اینڈ لگیسی (ایس سی) نے آج اعلان کیا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی کنسٹرکشن فرم ’لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹیڈ‘ (L&T) ، اور قطری کنٹراکٹر ال بلغ ٹریڈنگ اینڈ کنٹراکٹنگ کو 2022ء فیفا ورلڈ کپ کیلئے 40,000 نشستی الریان اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے بڑے کنٹراکٹرز کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ مقام ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنلز تک مختلف مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔ قطری۔ ہندوستانی جوائنٹ ونچر کا ال بیدھا ٹاور میں دستخطی تقریب میں سرکاری طور پر اعلان کیا گیا۔ اس تقریب میں ایس سی، ال بلغ ٹریڈنگ اینڈ کنٹراکٹنگ نیز ایل اینڈ ٹی قطر سے وابستہ سینئر عہدیداروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
بیجنگ ، لندن گیمز کے 20 نئے مشتبہ ڈوپ معاملے
پیرس ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) بیجنگ اولمپکس کے ویٹ لفٹرز سے متعلق 10 مشتبہ ڈوپنگ معاملے اور 2012ء میں لندن گیمز سے بھی مزید 10 کیسوں کا نمونوں کی دوبارہ جانچ پر پتہ چلا ہے، انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (آئی ڈبلیو ایف) نے گزشتہ روز یہ انکشاف کیا۔ ویٹ لفٹنگ کے مجاز ادارہ نے کہا کہ اسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے جانچ سے مطلع کیا گیا ہے، جس نے دوبارہ تجزیہ کے بعد زائد از 50 نئے ڈوپنگ کیسوں کا پتہ چلایا ہے۔ آئی ڈبلیو ایف کے بیان میں کہا گیا کہ فیڈریشن اپنی اینٹی ڈوپنگ پالیسی اور واڈا کوڈ کے مقررہ لازمی طریقہ کار کی تعمیل کرے گا اور آئی او سی کے ضوابط کی تکمیل کے ساتھ ہی متعلقہ اتھلیٹس کی عبوری معطلی کے معاملے میں پیش رفت کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT