Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / 4سال بعد داعش حلب سے نکل گئی

4سال بعد داعش حلب سے نکل گئی

دوبئی ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی شام کی حلب گورنری میں 17 جنوری 2017ء سے جاری شامی فوج کے داعش کے خلاف آپریشن میں بالآخر داعش کو چار سال کے بعد شہر چھوڑنا پڑا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسدی فوج نے شمالی شہر حلب کے جنوب مشرقی علاقے میں سترہ جنوری کو داعش کے خلاف وسیع آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ یہ آپریشن کل تیس جون کو پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’آبزرویٹری‘ کے مطابق داعش کے جنگجو شہر سے نکل گئے۔ انہوں نے حلب کے آخری 17 دیہات اور اہم مقامات شامی فوج کے حوالے کر دیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق داعش نے چار سال تک جنوب مشرقی حلب کے دسیوں دیہات پر قبضہ کئے رکھا تھا مگر شامی فوج کی طرف سے شروع کی گئی وسیع فوجی کارروائی میں داعش کو شکست کھانا پڑی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ داعش اور مخالف جنگجوئوں کے درمیان رسہ کشی کا سلسلہ طویل عرصہ سے جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT