Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / 46 سنٹرل یونیورسٹیوں پر قومی پرچم 207 فٹ لہرایا جائیگا

46 سنٹرل یونیورسٹیوں پر قومی پرچم 207 فٹ لہرایا جائیگا

سورج کھنڈ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرفروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج کہا کہ ملک کی تمام 46 سنٹر یونیورسٹیوں کے کیمپس پر قومی پرچم کو 207 فٹ بلندی پر لگایا جائے گا۔ انہوں نے وائس چانسلرس کے اجلاس میں یہ قرارداد منظور کی اور ہندوستان کے قومی پرچم کی سربلندی کیلئے فخریہ طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ وزارت فروغ انسانی وسائل کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس طرح کے قومی پرچم کو پہلی مرتبہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کیمپس میں لہرایا جائے گا۔ ہر یونیورسٹی کے مرکزی مقام پر قومی پرچم کو لہرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس اقدام پر کانگریس کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور اس نے کہا کہ قوم پرستی کا مطلب قومی پرچم کو بلندی پر لہرانا نہیں ہے۔ سمرتی ایرانی نے وائس چانسلر کے اجلاس میں جو فیصلہ کیا ہے وہ افسوسناک ہے۔ قومی پرچم لہرانے کے علاوہ وندے ماترم گانے کا لزوم دستور کے اصولوں کے مغائر ہے۔ برنداکرت نے بھی تنقید کی۔

TOPPOPULARRECENT