Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / 5G ایس آئی ٹی حیدرآباد کے محققین نے کا کامیاب تجربہ کیا

5G ایس آئی ٹی حیدرآباد کے محققین نے کا کامیاب تجربہ کیا

بارسیلونا کی عالمی موبائیل کانفرنس میں نمائش کا موقع : کرن کوچی
حیدرآباد۔ 10اکٹوبر(سیاست نیوز) دنیا کو حیدرآباد میں تعلیم حاصل کرنے والے  محققین 4Gسے 5Gکی تیز رفتار دنیا میں لے جائیں گے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی حیدرآباد کے محققین نے 5Gرفتار انٹرنیٹ سرویس کا تجربہ کر لیا ہے اور وہ اپنے اس تجربہ کو فروری 2017میں منعقد ہونے جارہی موبائیل ورلڈ کانگریس کے دوران پیش کریں گے۔ بارسیلونا (اسپین) میں منعقد ہونے جارہی اس موبائیل ورلڈ کانفرنس میں 5Gرفتار کی موبائیل خدمات کی نمائش کرنے والے ان محققین نے خدمات کا اپنے طور پر تجربہ کر لیا ہے اور اس تجربہ کی بنیاد پر انہیں عالمی سطح کی اس نمائش کے دوران اپنا تجربہ پیش کرنے کا موقع میسر آیا ہے۔ پروفیسر کرن کوچی کے بموجب یہ ایک مثالی نمونہ ہے جس کے تحت5Gٹکنالوجی کو روشناس کروایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی آئی ٹی ایچ کے ریسرچ اسکالرس نے موجودہ 4Gرفتار کی انٹرنیٹ خدمات سے 3گنا زیادہ رفتار والی انٹرنیٹ خدمات کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے اور اس نئے ریکارڈ کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش کرنے کا انہیں موقع مل رہا ہے اور اس موقع سے استفادہ حاصل کرنے کے بعد وہ دنیا میں 5Gخدمات کو روشناس والے بن جائیں گے۔ بتایا جاتاہے کہ اس تجربہ کے مطابق موجودہ فائبر آپٹک کے ذریعہ ہی ان خدمات کو فراہم کیا جا سکتا ہے واضح رہے کہ فی الحال 4Gخدمات فائبر آپٹک اور ریڈیو ٹکنالوجی کے ذریعہ صارفین تک پہنچائی جا رہی ہے۔ 5Gخدمات کے آغاز سے صارفین کو کئی ایک فوائد حاصل ہوں گے جن میں کال ڈراپ جیسے مسائل کے حل کے علاوہ انٹرنیٹ کے استعمال کی صورت میں بیاٹری کے زیادہ استعمال جیسے مسائل میں کمی واقع ہوگی اور اسی طرح رفتار میں اضافہ کا یہ فائدہ ہوگا کہ صارفین منٹوں میں فلمیں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔اس تجربہ کے مطابق جو بات سامنے آئی ہے اسے دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ 5Gٹکنالوجی کا استعمال عام آدمی بھی بہ آسانی سمجھ سکے گا۔

TOPPOPULARRECENT