Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / 600 مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے آج ’ ٹالینٹ ڈرائیو ‘ کا انعقاد

600 مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے آج ’ ٹالینٹ ڈرائیو ‘ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( ای میل ) : ٹی ایم آئی گروپ کے جاب ڈائیلاگ کی جانب سے بی ایف ایس آئی اور آئی ٹی ای ایس میں 600 مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کے لیے 21 مئی کو کیز ہائی اسکول ، ریجمنٹل بازار سکندرآباد میں صبح 9-30 تا شام 5-30 بجے ’ ٹالینٹ ڈرائیو ‘ کا اہتمام کررہا ہے ۔ غیر بی ٹیک گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ 0-1 سالہ تجربہ رکھنے والے افراد اس ایونٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جاب ڈائیلاگ کی سی ای او سری دیوی وشواناتھن نے کہا کہ ایک سال سے کم تجربہ رکھنے والے افراد کو ملازمت کے حصول میں کافی دشواریاں ہوتی ہیں اور ایسے افراد کیلئے یہ ’ ٹالینٹ ڈرائیو ‘ ایک بہترین موقع ہے جہاں انہیں ابتدائی اور درمیانی درجہ کی کمپنیوں میں ملازمت اور تجربہ حاصل کرنے کا زرین موقع مل جاتا ہے ۔ ٹالینٹ ڈرائیو میں شرکت کرتے ہوئے ملازمت کے خواہش مند افراد اپنا رجسٹریشن jobsdialogtalentdrive.com پر کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT