Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / انصاف کی ہیئت بدل دی گئی

انصاف کی ہیئت بدل دی گئی

یعقوب میمن کے معاملے میں عدالتی ثبوت انتہائی کمزور :کاٹجو
نئی دہلی ۔ /26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق سپریم کورٹ جج جسٹس (ریٹائرڈ) مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ یعقوب میمن کے مقدمہ میں ’’انصاف کی ہیئت کو بدل دیا گیا ‘‘ انہوں نے اپنے بلاگ پر لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد وہ اس نتیجہ پر پہونچے کہ جن شواہد کی بنیاد پر یعقوب میمن کو مجرم قرار دیا گیا ہے وہ ’’انتہائی کمزور‘‘ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس اعتراف جرم سے انحراف اور معاون ملزمین کی مبینہ دستیاب اشیاء کو ثبوت تسلیم کیا گیا ہے ۔ جہاں تک اعتراف جرم کے بعد اپنا موقف تبدیل کرنے کا تعلق ہے ہر شخص یہ جانتا ہے کہ ہمارے ملک میں پولیس کس طرح اذیت رسانی کے ذریعہ اعتراف جرم پر مجبور کرتی ہے ۔ فرانس کی دیوی جون آف آرک نے بھی اذیت رسانی کے باعث جادو گرنی ہونے کا اعتراف کیا تھا ۔ اسی طرح مبینہ ثبوتوں کی دستیابی کے تعلق سے ہر شخص کو یہ علم ہے کہ پولیس کس طرح اکثر ان ثبوتوں کا خود ہی انتظام کرتے ہوئے پھر اسے برآمد کرنے کا دعویٰ کرتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT