Tuesday , October 17 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : جگر گوشہ حضرت سیدنا غوث الاعظم حضرت سید محمد شہاب الدین تنگل الجیلی صوفی القادری سجادہ نشین محضرۃ القادریہ ( کیرالا ) و پوتر خلیفہ سلطان الواعظین حضرت صوفی شاہ محمد عبدالقادر راز فرزند حضرت سید محمد جلال الدین الجیلی صوفی القادریؒ کا 20 اگست کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مرحوم سرزمین کیرالا کے مشہور و معروف صوفی باصفا اور نور العرفان عربی کالج کے پرنسپل تھے  اور آپ کا حضور غوث الاعظم کے 22 ویں پشت میں سلسلہ نسب سے ملتا ہے ۔ کیرالا میں اشاعت دین و تبلیغ اسلام اور خصوصاً علم شریعت کے ساتھ علم طریقت کو فروغ دینے میں آپ کو منفرد مقام حاصل ہے ۔ حضرت ممدوح کے وصال کی خبر عام ہوتے ہی سارے کیرالا و لکشدیب میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ۔ 21 اگست کو بعد عصر مرحوم کی نماز ادا کی گئی ۔۔
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد امجد علی سابق ڈپٹی کلکٹر حیدرآباد ولد جناب محمد عثمان علی مرحوم کا آج بعمر 74 سال خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں چار فرزندان بشمول جناب محمد ماجد علی اور تین دختران شامل ہیں ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد درگاہ احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور متصلہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9885403817 ۔ 9848535710 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ مولوی صوفی غلام محی الدین ممتاز ولد صوفی معین الدین ابوالعلائی کا بعمر 68 سال /21 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم حضرت صوفی شاہ محمد صابر علی ابوالعلائی کے حقیقی چچا زاد بھائی تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر ہفتہ /22 اگست کو مسجد امیر حمزہ ماڈل ٹاون کالونی جہاں نماں میں ادا کی جائے گی اور درگاہ شریف میں حضرت صوفی شاہ محمد ریاضت علی چشتی ابوالعلائیؒ وادی مصطفے چشت نگر حیدرآباد (جل پلی) میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار /23 اگست کو بعد عصر مسجد امیر حمزہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7075777861 پر ربط کریں ۔
٭٭ حضرت قاری محمد عبدالعلیمؒ کی اہلیہ محترمہ بی بی امین النساء صاحبہ (ساکن مراد نگر حیدرآباد) کا انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ استاذ سخن جناب رحمن جامی کی بڑی بھاوج تھیں ۔ مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں نماز جنازہ بعد عشاء ادا کی گئی جبکہ فرسٹ لانسر قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 040-23532349 یا 9849093167 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT