Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’80ملین پاؤنڈ ز میں 5سال تبصرے کرو‘‘،پیٹرسن کو پیشکش

’’80ملین پاؤنڈ ز میں 5سال تبصرے کرو‘‘،پیٹرسن کو پیشکش

برطانوی اسپورٹس ٹی وی چینل سابق انگلش کرکٹر کو ایشز پنڈت بنانے کا خواہشمند
لندن ، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)برطانوی اسپورٹس ٹی وی چینل نے سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کو ماہرانہ تبصرے کرنے کیلئے80ملین پاؤنڈز میں 5 سالہ معاہدے کی پیشکش کردی۔ٹی وی حکام کاکہناہے کہ ہم پیٹرسن کو آئندہ ایشز سیریز میں ایشز پنڈت کے طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں اور ان کو معاہدے کی پیشکش بھی کردی ہے۔ پیٹرسن بگ بیش میں کمنٹری کرکے اپنی صلا حیتیں منوا چکے ہیں ۔ تاہم ان کا کسی بھی ٹی وی چینل سے باقاعدہ معاہد ہ نہیں اورانہوں نے اس آفر کا بھی تاحال جواب نہیں دیا۔دوسری طرف انگلش کرکٹ حکام نے اس آفر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT