Friday , October 20 2017
Home / دنیا / 80 ہزار برطانوی شہریوں کے قاتل نتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ

80 ہزار برطانوی شہریوں کے قاتل نتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ

لندن ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں 80ہزار شہریوں نے ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔ برطانوی شہریوں نے ایک عرضداشت پر دستخط کئے ہیں جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم کی آئندہ ماہ لندن آمد پر انہیں گرفتار کرکے ان پر جنگی جرائم کامقدمہ چلایا جائے، یہ عرضداشت برطانوی شہری ڈیمین موران نے دائر کی تھی جو سرکاری ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہیکہ عالمی قوانین کے تحت نتن

یاہوکو2014ء میں دو ہزار فلسطینیوں کا قتل عام کرنے پر لندن پہنچنے پر گرفتار کرلینا چاہیے، ان کا اشارہ گذشتہ برس اسرائیلی فورسز کی غزہ پر مسلط کردہ 51 روزہ جنگ کی جانب تھا، عرضداشت کے حق میں ایک لاکھ دستخط ہونے کی صورت میں اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جا سکے گی لیکن موران نے میڈیا کو اس خدشے کا اظہار کیا کہ برطانیہ اور اسرائیل کے تعلقات کے پیش نظر وہ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ یہ درخواست سردخانے کی نظر ہوجائے گی، دوسری جانب مزید 10 ہزار دستخط موصول ہونے کے بعد برطانوی حکومت نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں نتن یاہو جیسے غیر ممالک کے سربراہان مملکت کو قانونی عمل سے استثنیٰ حاصل ہے اور انہیں گرفتار یا حراست میں نہیں رکھا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT