Saturday , October 21 2017

آپ کی الماری میں کئی مہنگے شلوار قمیص اور دیگر جوڑے رکھے ہوں گے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ موسم کی تبدیلی اور صحیح دیکھ بھال نہ ہوپانے کی وجہ سے کپڑے جلد خراب ہوجاتے ہیں ۔ تھوڑی سی سمجھداری سے کام لیکر بدلتے موسم میں بھی کپڑوں کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے اور ان کی چمک بھی قائم رکھی جاسکتی ہے ۔

یہ تم ہم جانتے ہیں کہ ٹھیک طریقے سے دیکھ بھال نہ کی جائے تو بارش میں کپڑے خراب ہوجاتے ہیں ۔ کبھی میٹل کے موتی تو کبھی زری کالی پڑجاتی ہے ۔ کئی بار تو نمی کی وجہ سے کپڑوں کا رنگ بھی پھیکا پڑجاتا ہے ۔ ایسے میں ضروری ہے کہ کپڑوں کی صحیح دیکھ بھال کر کے انہیں محفوظ رکھا جائے ۔ جب آپ کپڑوں کی دیکھ بھال کریں گی تبھی تو وہ کئی موسم تک آپ کا ساتھ دیں گے ۔بارش کے موسم میں زری اور ہیوی ورک والے کپڑے نمی کی وجہ سے خراب ہونے لگتے ہیں ‘ ماحول میں گھل جانے والی نمی کو کپڑے جلد سوکھتے ہے جس سے پھپھوند لگ جاتی ہے ۔ نمی کا اثر کپڑوں پر بہت جلد ہوتا ہے ۔ ضروری ہے کہ الماری کا دروازہ اچھی طرح بند ہو اور اس میں ہوا نہ داخل ہوسکے ۔ کپڑوں کی پرت کے درمیان میں فنائل کی گولی رکھ کر کپڑوں کو خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔ اگر آپ کو فنائل کی بو سے الرجی ہے تو نیم کا بھی استعمال کرسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT