Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / ’’نمستے چانسلر مرکل ‘‘آمد پر وزیراعظم کا ٹوئٹر

’’نمستے چانسلر مرکل ‘‘آمد پر وزیراعظم کا ٹوئٹر

آج مودی ۔ مرکل ملاقات ، وسیع تر موضوعات پر تبادلہ خیال متوقع
نئی دہلی ۔ /4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے چانسلر جرمنی انجیلا مرکل کی دورہ ہند پر ایک وفد کے ساتھ نئی دہلی پہونچنے پر ان کا استقبال کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ’’نمستے چانسلر مرکل آپ کا اور آپ کے وفد کا گرمجوش خیرمقدم ہے۔ میں ہند ۔ جرمنی تعلقات میں اضافہ اور استحکام کیلئے آپ سے بات چیت کا منظر ہوں‘‘۔ چانسلر جرمنی انجیلا مرکر آج وزیراعظم ہند نریندر مودی سے ملاقات کریں گی اور دونوں قائدین کے درمیان وسیع تر باہمی دلچسپی کے مسائل ، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کا امکان ہے ۔ چانسلر مرکل کے دورہ ہند سے توقع ہے کہ ہندوستان اور جرمنی کے تجارتی اور دفاعی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا اور دونوںممالک کے روابط اور بھی زیادہ مستحکم ہوں گے ۔

 

انجیلا مرکل کا آج دورہ دہلی
نئی دہلی ۔ /4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن کی چانسلر انجیلا مرکل کل ہندوستان کے دورہ پر نئی دہلی پہونچ رہیں ہیں ۔ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ وسیع تر امور پر بات چیت کریں گی ۔ ان کا یہ دورہ غیر معمولی طور پر باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اہم شعبوں میں تعاون و معاہدوں کو قطعیت دینے کے لئے ہوگا ۔ اس دورہ کے دوران تجارت ، سلامتی اور دفاعی تعلقات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ مرکل کا 3 روزہ دورہ ہندوستان وزیراعظم مودی کے دورہ جرمنی کے تقریباً 6 ماہ بعد ہورہا ہے ۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے شاندار نتائج برآمد ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT