Sunday , August 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : الحاج محمد عبدالقدیر افسر ساکن چٹکنی پورہ دودھ باولی کا انتقال 9 اکٹوبر کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد بندل گوڑہ میں مرحوم کے صاحبزادے مفتی محمد عبدالعزیز قادری نے پڑھائی ۔ مولانا حسان فاروقی نے دعا کی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار صاحبزادے جناب محمد عبدالقیوم عتیق ، حافظ محمد عبداللطیف ، مفتی محمد عبدالعزیز قادری ، محمد عبدالغنی جاوید و تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 4 بجے تا عصر مسجد حکیم میر وزیر علی دودھ باولی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848886071 ۔ 9989566623 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب سید شاہ حامد حسینی مرحوم کی زوجہ محترمہ حفیظہ حامد موظف ٹیچر کا آج 9 بجے شب بعمر 90 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اتوار 11 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد اکبری ، اکبر باغ ملک پیٹ میں میں ادا کی جائے گی ۔ مرحومہ ، جناب سید شاہ جعفر حسینی کرسپانڈنٹ ، شاہ ریڈینٹ اسکول پھسلبنڈہ کی والدہ تھیں ۔ تفصیلات کے لیے 9502090512 ۔ 9052017163 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭    محترمہ ارجمند بلقیس زوجہ جناب محمد شریف ریٹائرڈ ایم ڈی ایچ او ( سمستان راجم پیٹ ) کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بروز اتوار بعد نماز فجر مسجد فیض امام ، ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد فیض امام ، ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700742207 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 10 اکٹوبر (راست) ڈاکٹر سید بشیراحمد ولد جناب سید منظوراحمد مرحوم پروپرائٹر اسٹیٹ سیلز کارپوریشن کا 10 اکٹوبر کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد عالیہ میں ادا کی گئی اور تدفین گجراتی شاہ صاحب کا تکیہ رام کوٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 12 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد عالیہ میں مقرر ہے۔ ڈاکٹر سید بشیر مرحوم کے مضامین روزنامہ سیاست میں ایک طویل عرصہ سے شائع ہوتے تھے۔ مزید معلومات کیلئے 9246547334 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 10 اکٹوبر ۔ (ر است) جناب محمد احمد قریشی عرف آمد (احمد) بھائی کا  9 اکٹوبر بروز جمعہ مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ یوم 11 اکٹوبر بروز اتوار بعد نماز عصر (4 بجے ) جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات 9391368535سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔
OoO جناب محمدسلیم ولد غلام محبوب مرحوم کا آج مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ مسجد صفہ (اہل حدیث ) میں11اکتوبر بروز اتوار بعدنمازظہراداکی جائے گی۔ تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ میں عمل میںآئے گی۔مرحوم جناب جی ایم محمود (راشٹریہ سہارا) کے خسر تھے ۔پسماندگان میں دودختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون 9966020222 پرربط پیدا کیا جاسکتاہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT