Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / دوسرا ون ڈے:انگلینڈ پہلی اننگز میں 283/5

دوسرا ون ڈے:انگلینڈ پہلی اننگز میں 283/5

ابو ظہبی۔ 13 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے اوپنروں نے شاندار آغاز کرکے دوسرے ونڈے میں اپنی ٹیم کو ایک بڑے مجموعے کی بنیاد فراہم کردی جبکہ ایلکس ہیلز نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرلی۔انگلینڈ نے 50اوور میں 283/5 رنز بنائے ۔کیرئر کی پہلی سنچری بنانے والے ایلکس ہیلز 109 رنز بنا کر پہلا ونڈے کھیلنے والے افتخاراحمد کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔اوپنرز ایلکس ہیلز اور جیسن رائے نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 17 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 100 رنز بنائے۔ تاہم 102 رنز کے مجموعی اسکور پر 54 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کو وکٹ دے بیٹھے۔ابو ظہبی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس ایک دفعہ پھر انگلش کپتان ای ین مورگن نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ نوجوان بلے باز افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان کی جگہ بلال آصف کو شامل کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT