Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ گرفتار

بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ گرفتار

عثمانیہ یونیورسٹی میں بیف فیسٹیول میں خلل کی دھمکی پر پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : قانون کی کسی خلاف ورزی کو روکنے کے سلسلہ میں سٹی پولیس نے آج بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو ایک احتیاطی اقدام کے طور پر گرفتار کیا کیوں کہ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی میں آج منعقد ہونے والے بیف فیسٹیول میں خلل پیدا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ ’ آج صبح پولیس میرے مکان پر آئی اور مجھے گرفتار کرلیا ۔ جب میں اے سی پی سے پوچھا کہ انہوں نے مجھے کیوں گرفتار کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ کمشنر کے احکام کے مطابق ہے ‘ ۔ انہوں نے کہا ’ میں کمشنر کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم شہر میں لا اینڈ آرڈر کی برقراری کے لیے اس بیف فیسٹیول کو روکنے کی درخواست کررہے ہیں ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی میں بیف فیسٹیول کے پیچھے ٹی آر ایس حکومت اور ایم آئی ایم پارٹی ہے اور وہ محض سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کررہے ہیں ۔ وہ اس بیف فیسٹیول کی سخت مذمت کرتے ہیں اور تمام طلبہ سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT