Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / صدر جمہوریہ کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم کی مبارکباد

صدر جمہوریہ کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو ان کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ قوم کے لیے ایک انمول اثاثہ ہیں ۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ میں اپنے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور درازی عمر اور صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ پرنب مکرجی کی شخصیت جداگانہ نوعیت کی ہے جو کہ سیاسی وابستگیوں کے قطع نظر قابل احترام ہیں ۔ پرنب مکرجی 11 دسمبر 1935 میراٹھی مغربی بنگال میں پیدا ہوئے اور ان کا سیاسی کیرئیر 6 عشرہ پرمحیط ہے۔

 

نائب صدر حامد انصاری کی ترکمنستان کے دورہ پر روانگی
نئی دہلی۔/11ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر جمہوریہ جناب حامد انصاری آج ترکمنستان کے3روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے جہاں پر وہ ترکمنستان ، افغانستان، پاکستان ۔ ہندوستان کے درمیان 7.6بلین ڈالر مالیتی پائپ لائن پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ترکمنستان کے دارالحکومت عاشق آباد میں آمد کے بعد حامد انصاری نے آج شام صدر مملکت گرہنگولی برڈی محمدو سے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ نائب صدر کے ساتھ وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان بھی ہیں جوکہ ترکمنستان کے غیر جانبدارانہ موقف کی 20ویں سالانہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ جناب حامد انصاری غیر جانبداری، امن، سلامتی اور ترقی سے متعلق پالیسی پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کو مخاطب کریں گے۔

 

حامد انصاری کی ترکمینستان آمد
عشق آباد ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر ہند حامد انصاری قدرتی وسائل سے مالامال ترکمینستان کے سہ روزہ دورہ پر آج یہاں پہنچے تاکہ کافی امیدوں سے بھرپور7.6 بلین امریکی ڈالر والی ترکمینستان۔ افغانستان۔ پاکستان۔ ہندوستان گیس پائپ لائن کیلئے کھدوائی تقریب میں شرکت کرسکیں۔ وہ ترکمینستان کے موقف مستقل غیرجانبداریت کے 20 سال کی تکمیل کے موقع پر مختلف ایونٹس میں بھی حصہ لیں گے۔ حامد انصاری کا یہاں آج شام آمد پر گورنر صوبہ آہل یزمیرادوف اناگیلدی نے کیا۔     (ابتدائی خبر صفحہ 5 پر)

TOPPOPULARRECENT