Thursday , October 19 2017

ہنری کی شاندا ربولنگ ‘سری لنکا کو ونڈے سیریز میں بھی شکست

ماؤنٹ ماؤنگینی۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ نے فاسٹ بولر میٹ ہنری کی بہترین بولنگ کے بدولت سری لنکا کو پانچویں ون ڈے  میں 36 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔ سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری 102 رنز کے بدولت سری لنکا کو کامیابی کے لئے مقررہ 50 اوورز میں 295 رنز کا ہدف دے دیا

جس کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 48 ویں اوور میں 258 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل کے علاوہ کارگذارکپتان کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے فی کس61 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیوک رانچی اور مچل سینٹینرنے آؤٹ ہوئے بغیر بالترتیب37 اور 21 رنز بنائے جبکہ لیتھام صفر اور نیکولس 2 رنز بنا کر کلاسیکرا کا شکار بنے۔سری لنکا کے کلاسیکرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔295 رنز کے نشانہ کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی 3 وکٹیں صرف 33 رنز پر گر گئیں۔ دلشان5، تھریمنے 2 اور گناتھیلاکا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم کپتان اینجیلو میتھیوز اور دنیش چنڈیمل نے چوتھی وکٹ کے لئے  93 رنز بنا کر سری لنکا کا اسکور 126 رنز تک پہنچایا۔ چنڈیمل 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 161 رنز تک پریرا نے میتھیوز کے ساتھ کریز پر جمے رہے اور 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو ئے۔ بعدازاں میلیندا سری وردھنے نے 39 رنز بنا کر میتھیوز کا ساتھ دیا تاہم 223 کے اسکور پر وہ بھی آؤٹ ہو گئے۔ کپوگیدرا آؤٹ ہونے والے آٹھویں بیٹسمین رہے جنھوں نے 10 رنز بنائے۔ سری لنکا کا اسکور جب 252 رنز تھا تو کپتان میتھیوز بھی آؤٹ ہوئے اسی کے ساتھ سری لنکا کے جیتنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ انھوں نے 96 رنز بنائے۔ نووان کلاسیکرا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چمیرا کوئی رن بنائے بغیر ہنری کا شکار بنے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 47.1 اوور میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5 وکٹیں حاصل کرکے جیت میں بنیادی کردار ادا کیا جس پر انہیں مقابلے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔یاد رہے 5 میچوں کی ونڈے سیریز کا چوتھا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا تاہم تیسرا میچ سری لنکا نے 8 وکٹوں سے اپنے نام کرتے ہوئے سیریز میں دلچسپی پیدا کردی تھی ۔قبل ازیں ٹسٹ  سیریز میں بھی نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی ہے۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان  ٹوئنٹی20 سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری اور دوسرا اورآخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT