Sunday , September 24 2017

سابق گورنر یو پی عزیز قریشی کو دھمکی آمیز کالس
بلیا ۔ /11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی کے شخصی مددگار نے دعویٰ کیا کہ گورنر کو فرقہ پرستوں اور انتہاپسند طاقتوں کے خلاف ان کے بیانات کی پاداش میں دھمکی آمیز کالس موصول ہورہے ہیں ۔ عزیز قریشی کے پرسنل سکریٹری بی پی شرما نے ریاستی اسپیشل سکریٹری (پروٹوکول) سے درخواست کی ہے کہ سابق گورنر کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے جو کل بلیا کا دورہ کررہے ہیں ۔ بی پی شرما نے کہا کہ عزیز قریشی نے حال ہی میں فرقہ پرستوں اور انتہاپسند طاقتوں کے خلاف شدید بیانات دیئے تھے ۔ جس کے بعد سابق گورنر کو دھمکی آمیز فون کالس وصول ہونے لگے ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس منوج جھا نے کہا کہ قریشی کے دورہ کے لئے مناسب سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے ۔

 

ہمارے موقف کی توثیق: راجناتھ
نئی دہلی ۔ /11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ 2004 ء میں گجرات میں عشرت جہاں کے فرضی انکاؤنٹر کے بارے میں ہمارے موقف کی ہیڈلی کے بیان سے توثیق ہوچکی ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن کانگریس سے بی جے پی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT