Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / آئی سی یو سے آلا ت کی چوری پر ریاستی وزیر کا اظہار حیرت

آئی سی یو سے آلا ت کی چوری پر ریاستی وزیر کا اظہار حیرت

حیدرآباد۔/17فبروری، ( این ایس ایس ) ریاست تلنگانہ کے وزیر صحت لکشما ریڈی نے محبوب نگر ضلع سرکاری ہاسپٹل کے آئی سی یو سے آلات کی چوری پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ریاستی وزیر چہارشنبہ کو سرکاری دواخانہ کا دورہ کرتے ہوئے دواخانہ کے انتظامیہ سے آئی سی یو سے آلات کے سرقہ پر استفسار کیا۔ وزیر موصوف نے اس بات کا اظہار کیا کہ اس سرقہ کی وجہ متعلقہ عملے کے درمیان رابطہ اور نگرانی کی کمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس چوری کے ذمہ دار خاطی افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ریاستی وزیر صحت نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری دواخانوں میں سکیورٹی سخت کی جائے گی اور تمام آئی سی یو کو حیدرآباد سے مربوط کیا جائے گا۔

طیارہ فنی خرابی کے باعث شمس آباد ایرپورٹ واپس
حیدرآباد۔/17فبروری، ( سیاست نیوز) تروپتی جانے والا طیارہ جس میں 111مسافرین اور عملے کے ارکان سوار تھے فنی خرابی کے باعث شمس آباد ایرپورٹ واپس ہوگیا۔ ایر لائنز عہدیداروں نے بتایا کہ اُڑان کے چند منٹ بعد طیارہ کے انجن میں خرابی محسوس کی گئی تو پائیلٹ نے اسے واپس اُتار دیا۔ یہ طیارہ آج دوپہر 2بجکر 45منٹ کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے روانہ ہوا تھا اور اسے سہ پہر 3 بجکر 45منٹ پر تروپتی ایرپورٹ پہنچنا تھا۔ ایر کرافٹ LB-671 حیدرآباد۔ تروپتی کے پائیلٹ نے اُڑان کے دوران انجن میں فنی خرابی محسوس کی اور حیدرآباد واپس ہوا۔حیدرآباد میں لینڈنگ کے بعد انجینئرس نے طیارہ کے انجن کا معائنہ کیا اور 15منٹ کے اندر دوبارہ اُڑان بھرا۔

 

برقی پول سے گرکر زخمی شخص فوت
حیدرآباد۔/17فبروری، ( سیاست نیوز) کام کے دوران برقی پول سے گرکر شدید زخمی ہونے والا شخص فوت ہوگیا۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 30سالہ محمد ساجد جو حکیم پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا جاتا ہے وہ کنٹراکٹ مزدور تھا جو برقی محکمہ کیلئے کام کرتا تھا۔ گزشتہ دنوں ساجد پول پر کام کررہا تھا کہ اچانک برقی پول سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT