Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ۔75 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ، ہند ۔ امارات سمجھوتہ کو منظوری

۔75 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ، ہند ۔ امارات سمجھوتہ کو منظوری

نئی دہلی ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قومی سرمایہ کاری و انفراسٹرکچر فنڈ میں 75 ارب امریکی ڈالر کی طویل مدتی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طئے شدہ یادداشت مفاہمت کو حکومت نے آج منظوری دے دی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ تعلیمی اجلاس میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 11 فبروری کو دستخطوں کے بعد طئے شدہ یادداشت مفاہمت کو منظوری دی گئی۔ وزیرٹیلیکام روی شنکر پرساد نے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2015ء میں وزیراعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر یو اے ای ۔ ہند انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ فنڈ کے قیام سے متعلق ایک سمجھوتے پر مشترکہ بیان جاری کیا گیا تھا جس کا مقصد ہندوستان میں آئندہ نسلوں کیلئے انفراسٹرکچر بالخصوص ریلوے، بندرگاہوں، شاہراہوں، طیرانگاہوں اور صنعتی منطقوں کے قیام کیلئے 75 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT