Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا کی جاپان کیخلاف بے کیف جیت

انڈیا کی جاپان کیخلاف بے کیف جیت

ایپوہ (ملائیشیا) ، 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایشین گیمز چمپینس انڈیا نے ایک گول سے پچھڑنے کے واپسی کرتے ہوئے 25 ویں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنمنٹ کے آج یہاں پہلے روز جفاکش جاپان کے مقابل 2-1 کی غیرمتاثرکن جیت درج کرائی۔ گول کے کئی مواقع ضائع کرتے ہوئے جو ڈیفنس کو توڑ کر بنائے گئے اور کراسیس حریفوں کے گول پوسٹ کے منہ تک پہنچ گئے، ہندوستان کمتر رینک والے حریفوں کے مقابل کسی طرح مکمل پوائنٹس جٹا پایا ۔ نوجوان ڈراگ فلیکر ہرمن پریت سنگھ (24 واں منٹ) اور کیپٹن سردار سنگھ (32 ) نے گول بنائے جبکہ کینجی کیتازاتو (17 واں منٹ) نے جاپان کو سبقت دلائی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کو سخت مزاحم جاپانیوں کو چیر کر کامیابی سے گول کرنے میں بہت دِقت پیش آئی، جن کے 18 رکنی اسکواڈ میں سے 9 اِس ٹورنمنٹ میں اپنے انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کررہے ہیں۔ انڈیا کا اگلا مقابلہ آسٹریلیا سے کل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT