Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کھمم میں صحافیوں کے حالات پر سروے 

کھمم میں صحافیوں کے حالات پر سروے 

کھمم /14 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کھمم میں

TUWJکے زیر اہتمام صحافیوں کے حالات پرایک سروے کا آغاز کیا جا رہا ہے، سروے فارمٹ کا ضلع کھمم ایم۔پی پونگو لیٹی سرینواس کے ہاتھوں رسم اجرائی کی گئی، اپریل 17سے کھمم ضلع میں سروے کا آغاز کیا جائیگا، تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے صدر آکو توٹا آدی نارئنا ، سید اسماعیل اور ذمہ داران نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ (TUWJ) کے زیرِ اہتمام کھمم ضلع میں کام کر نے والے صحافیوں کے حالات پر ایک سروے منعقد کیا جا رہا ہے، اور انہوں نے وضاحت کی کہ اسی ماہ کی 17تاریخ سے اس سروے کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس سروے سے متعلق فارم کی رسم اجرائی کھمم ایم۔پی کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا، اس موقع پر کھمم ایم۔پی پونگو لیٹی سرینواس نے اس فام سے متعلق تفصیلات سے آگاہی کے بعد انہو نے کہا کہ یہ عمل تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ (TUWJ) کے زیر اہتمام جو منعقد کیا جا رہا ہے قابل مبارکباد ہے، جس سے با آسانی ضلع کے تمام صحافیوں کی تعداد اور ان کے حال احوال سے آگاہی ایک اچھا عمل ہے جس سے بہت سارے فوائد ہیں، اورجس سے حکومت کی جانب سے ملنے والی تمام تر سہولیات بہ آسانی میسر آسکتی ہیں، اس موقع پر ایم ۔ پی ضلع کھمم کے ہاتھوں جرنلسٹ ڈائری کی تقسیم عمل میںلائی گئی ، ایم۔پی کھمم نے کہا کہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کی شائع کر دہ ڈائری بہت سارے فوائد کا مجموعہ ہے اور یہ عمل قابل ستائش عمل ہے، اس موقع پر ضلع کے ٹیم جو کے صدر آڑا پالا ناگیندر، سید عبدالقدیر، کے علاوہ کئیں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ذمہ دارکارکنان احباب شریک رہے۔

TOPPOPULARRECENT