Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / امریکی ریاست کینٹکی میں ہلاری کلنٹن کی کامیابی

امریکی ریاست کینٹکی میں ہلاری کلنٹن کی کامیابی

واشنگٹن۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہلاری کلنٹن نے ریاست کینٹکی میں ہونے والے پرائمری انتخاب میں اپنی جیت کا اعلان کیا ہے۔ کینٹکی میں ہونے والے پرائمری انتخاب میں زیادہ تر ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے جس کے مطابق ہلاری کو سینیٹر برنی سینڈرز پر معمولی برتری حاصل ہے۔کینٹکی میں ایک سرکاری اہلکار نے ہلاری کو غیر سرکاری فاتح قرار دیا ہے۔ادھر ڈیموکریٹک پارٹی کے دوسرے صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے ریاست اوریگن میں ہونے والا پرائمری انتخاب جیت لیا ہے۔کینٹکی میں سٹیٹ بورڈ آف الیکشنس کی چیئر وومن علیسن گرائمز نے بتایا کہ غیر سرکاری نتائج نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ہلاری کینٹکی کا پرائمری انتخاب معمولی برتری سے جیت جائیں گی۔ اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد ہلاری نے ٹویٹ کی ’ہم نے ابھی کینٹکی میں فتح حاصل کی ہے۔ ان تمام افراد کا شکریہ جو ووٹ دینے کیلئے آئے۔‘ڈیموکریٹک پارٹی کے فلاڈلفیا میں ہونے والے کنوینشن میں ریاست کینٹکی کے 60 اور اوریگن کے 74 مندوبین شرکت کریں گے۔دوسری جانب برنی سینڈرز پر صدارتی امیدوار کی دوڑ سے باہر ہونے کیلئے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ ورمونٹ کے سینیٹر تاریخی طور پر ڈیموکریٹ کے بجائے آزاد امیدوار کے طور پر دیکھے جاتے رہے ہیں۔برنی سینڈرز نے کیلیفورنیا میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آخری ووٹ کاسٹ ہونے تک مقابلہ کریں گے۔

 

ہلاری کو کتاب کی رائلٹی اور تقاریر کے ذریعہ خطیر رقم حاصل
واشنگٹن۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک امکانی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے کتاب کی رائلٹی سے ایک خطیر رقم یعنی 6.4 ملین ڈالرس کمائے جن میں ان کی وہ تقاریر بھی شامل ہیں جن کے لئے انہیں معاوضہ ادا کیا گیا جبکہ ان کے شوہر و سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے اپنی 22 تقاریر سے ملنے والے معاوضہ کے ذریعہ 5.25 ملین ڈالرس کمائے۔ 68 سالہ سابق وزیر خارجہ نے اپنی کتاب ’’ہارڈ چوائسس‘‘ سے بطور رائلٹی 5 ملین ڈالرس اور 1.4 ملین ڈالرس اپنی بامعاوضہ تقاریر سے حاصل کئے اور یہ وہ رقومات ہیں جو انہوں نے اپنی صدارتی انتخابات کی دوسری مہم شروع کرنے سے قبل حاصل کی۔ کلنٹن کیمپین کی جانب سے مالیاتی موقف کو افشاء کرنے والے فارم کے ذریعہ یہ اطلاع دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT