Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عرس حضرت بابا شرف الدین سہروردی عراقیؒ

عرس حضرت بابا شرف الدین سہروردی عراقیؒ

حیدرآباد ۔ /22 مئی (راست) شہنشاہِ دکن حضرت سیدنا بابا شرف الدین صاحب قبلہ سہروردی و عراقیؒ کے 7 روزہ تقاریب عرس /16 تا /22 شعبان احاطہ درگاہ پہاڑی شریف میں منائی جائے گی ۔ /16 شعبان بروز منگل کو 12 بجے شب مزار شریف کو غسل دینے کی رسم انجام دی جائے گی  اور اسی وقت بالاپور میں چھلہ مبارک حضرت بابا علیہ الرحمہ سے صندل مبارک برآمد ہوکر کتہ بپیٹ شاہین نگر سے ہوتا ہوا جل پلی درگاہ حضرت سیدنا شکر شاہ ولیؒ فجر جلوس صندل مبارک کا استقبال کریں گے ۔ /17 شعبان بروز چہارشنبہ کی صبح 7 بجے بارگاہ عالیہ پہونچے گا ۔ /19 شعبان بروز جمعہ بعد ادائی نماز عشاء کو پنجہ شاہ ایچ ای ایچ دی نظام ٹرسٹ کی جانب سے بعد نماز عشاء قدیم صندل مبارک صرفخاص نکل کر براہ چارمینار سے ہوتا ہوا جامع مسجد پہاڑی شریف پہونچے گا۔ بعد ادائی نماز فجر جلوس صندل مبارک /20 شعبان بروز ہفتہ صبح درگاہ پہونچے گا اور /20 شعبان کی شب محفل چراغاں ہوں گے ۔ /22 شعبان م بروز پیر 11 بجے دن محفل قل کا اختتام بارگاہ عالیہ میں غسل شریف (یعنی قل کی محفل) سے عرس شریف تقاریب کا اختتام عمل میں آئے گا ۔الحاج پیرزادہ سید فریدالدین سہروردی کی سرکردگی میں وسیع پیمانہ پر عرس کے انتظامات کا آغاز ہوچکا ہے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT