Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / خواتین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے گھر کو جنت بناسکتی ہیں

خواتین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے گھر کو جنت بناسکتی ہیں

روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام پکوان کلاسیس کا آغاز نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کا خطاب

حیدرآباد /27 مئی ( سیاست نیوز ) خواتین اگر ہنر اور سلیقہ مندی کو بروئے کار لائیں تو اپنے گھر کو جنت نشان بناسکتی ہیں ۔ اس کیلئے گھر میں لذیذ پکوان کے میدان میں زیادہ سے زیادہ مہارت پیدا کرنا ہوگا ۔ ہندوستانی سماج نے جب سے مغربی طرز زندگی کو اپنا یا تو نہ صرف ان کے رکھ رکھاؤ میں تبدیلی پیدا ہوئی بلکہ کھانوں میں نئے طور پر طریق بھی بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست آج صفاء گارڈن فنکشن ہال ( چارمینار) میں سیاست کوکری ( پکوان ) 2016 کے سہ روزہ کلاسیس کا افتتاحی تقریب سے کیا ۔ جس میں خواتین و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ ان کلاسیس میں ان ہی خواتین و طالبات کو داخلہ کی اجازت دی گئی ۔ جنہوں نے پروگرام سے قبل انٹری کارڈ حاصل کئے ۔ جناب عامر علی خان نے اس موقع پر ماہر پکوان شیف پونیت مہتا ، شیلب شرما ( فریڈم رائس بران آئیل ) کو گلدستہ پیش کیا ۔ جناب عامر علی خان نے سیاست کے زیر اہتمام سماجی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل گیارہ سال سے یہ پکوان کلاسیس منعقد کئے جارہے ہیں ۔ جس میں خواتین و طالبات نے ماہرین پکوان سے پکوان کے گُر سیکھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج مرغن غذاؤں کی بہتات کی وجہ سے انسان کئی ایک بیماریوں میں مبتلا ہو رہا ہے ۔ ان میں عارضہ قلب بھی ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ مقوی غذاء کے ساتھ چہل قدمی وقت پر سونے کی عادت ڈالیں ، جس کی وجہ عارضہ قلب اور دیگر بیماریوں پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک گلدستہ جو خوشبو بکھیرتا ہے ۔ اس طرح اچھے پکوان کی وجہ سے  ایک خاتون اپنے گھر اور خاندان میں خوشبو بکھیرسکتی ہے ۔ شرط یہ ہے کہ وہ اس میدان میں دلچسپی پیدا کرے ۔ ماسٹر شیف پونیت مہتا نے سیاست کی جانب سے کی جانے والی مختلف میدان میں کئے جانے والے کاموں کی سراہنا کی اور کہا کہ اس سہ روزہ پکوان کلاس میں پکوان سکھانے نہیں آیا ہوں بلکہ قدرت نے ہر ایک میں اتنی صلاحیتیں پوشیدہ رکھی ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے خاندان اور معاشرہ میں خوشبو بکھیر سکتی ہیں۔ اس کا احساس دلانے آیا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ چند دن بعد رمضان المبارک کے ماہ میں مسلمان داخل ہونے والے ہیں ۔ اس لئے روزہ افطار کے وقت ان کے روبرو جلد بنائے جانے والے ایٹم ہونے چاہئے ۔ اس لئے میری بھی یہ تمنا ہے کہ رمضان سے قبل ان پکوان کے ایٹمس سے واقف ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم کوئی ایٹم بناتے ہیں تو پہلے خود اس کا مزہ لے لینا چاہئے ۔ انہیں ماہر پکوان بننے کے دوران جن جن مرحلوں سے گذرنا پڑا اس سے بھی واقف کرواتے ہوئے کہا کہ اس میں دلچسپی ، وقت کی پابندی اور مصالحوں کا صحیح استعمال بے حد ضروری ہے ۔ انہوں نے آج کے پہلے دن چار پکوان ( ڈشس ) کی تیاری بتائی اور ان کے طریقوں کو بتاتے ہوئے حاضرین سے برے ہی مزاحیہ انداز سے مخاطب ہوئے ان کی ڈشس کی طرح ان کی مزیدار باتوں کو سن کر خواتین بار بار قہقہہ لگانے پر مجبور ہو رہے تھے ۔

ماسٹر شیف یونٹ مہتا کے پکوان کے ساتھ شیف شری مہتا ، چیف گیتانجلی داس اور لکشمی نارائن نے ان کا بھرپور تعاون کیا اور جو بھی ڈشس تیار ہو رہی تھی انہوں نے خواتین کو عملی مظاہرہ کے ذریعہ بتایا اور اس ڈشس کے مزے سے واقف کروایا ۔ سیاست کوکری کلاسیس کے پہلے روز ماسٹر شیف پونیٹ نے پہلی ڈش ’’ اوڑس اینڈ کیناڈی کباب ‘‘ تیار کئے اور اس کی تیاری میں کن کن مصالحہ جات کا  استعمال کیا جاتا ہے واقف کروایا ۔ اس طرح انہوں نے دوسری ڈش ’’ کسوری رگرشاہی کباب ‘‘ کو تیار کرکے بتلایا اور انہوں نے Resipe کی تیاری بھی بتائی ۔ جس کو خواتین اپنی کاپیوں میں لکھتے ہوئے دیکھے گئے  اور چوتھی ڈش انہوں نے Qhesdilla بنائی جو روٹی کو تیار کرنے کے بعد تیار کی جاتی ہے ۔ اس طرح سے ماسٹر شف نے آج پہلے روز پکوان کے مختلف گُر بتائے اس موقع پر انہوں نے خواتین و طالبات کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئے ۔ جس کو بتایا گیا کہ سیاست کے تعاون سے ہونے والی ان کلاس میں فریڈم رائس بران آئیل اور ’’ کشش ‘‘ کا تعاون درکار ہے ۔ جناب محمد ریاض احمد سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے بڑی ہی حسن و خوبی کے ساتھ پہلے روز کے پکوان کلاس کی کارروائی چلائی اور درمیان میں خواتین و طالبات کو پکوان کے سیکھنے پر زور دیا اور کہا کہ ایک خاتون کی پہچان اس کے پکوان اور طرز معاشرت سے ہوا کرتی ہے اور اچھا سے اچھا پکوان کرکے وہ گھر والوں کے دلوں پر حکومت کرسکتی ہے ۔ انہوں نے درمیان میں کھانے کے آداب سے بھی واقف کروایا ۔ محمد اسماعیل مارکیٹنگ منیجر سیاست ، سعید بن ناصر ، محمد ریاض احمد ، محمد بصیر ، زاہد حسین ، شیخ نظام الدین لئیق ، مظہر ، بشیر ، خدیجہ سلطانہ اور ان کی ٹیم و دیگر نے انتظامات میں حصہ لیا ۔ محمد ریاض احمد نے ککنگ کلاسیس کے پہلے روز خواتین کی شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔ پکوان کلاس دوسرے روز 28 مئی 10 بجے دن تا 2 بجے دن صفاء گارڈن میں منعقد ہوگی ۔

 

روزنامہ سیاست کے زیراہتمام منعقدہ کوکری کلاسیس کی جھلکیاں
٭ روزنامہ سیاست کے زیراہتمام ’’سیاست کوکری کلاسیس ۔ 2016‘‘ (پکوان) کا آج ٹھیک 10:30 بجے آغاز ہوا۔
٭ سیاست کوکری کلاسیس کے اس افتتاحی اجلاس میں جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے عالمی شہرت یافتہ ماسٹر شیف پونیٹ مہتا اور فریڈم رائیس برآن آئیل شیلب شرما کو گلدستے پیش کئے۔
٭ ماسٹر شیف پونیٹ مہتا نے پکوان کلاسیس کے آغاز سے قبل خواتین و طالبات کو موجودہ دور میں پکوان کی اہمیت پر زور دیا کہا کہ پکوان سے ہی عورت کی سماج میں عزت و قدر ہے اور کہا کہ جس گھر میں پکوان اچھا ہوتا ہے وہاں سکون اور لوگ طاقتور ہوتے ہیں۔
٭ ماسٹر شیف پونیٹ مہتا کے ساتھ آج پکوان کے دوران تعاون کرنے والوں میں شیف شری مہتا، شیف گیتانجلی، لکشمی نارائن جو خواتین کے روبرو پکوان کیلئے ترکاری کاٹنے اور مصالحہ جات ملاتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
٭ ماسٹر شیف مہتا نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین میں پکوان کی صلاحیت بدرجہ اتم رہتی ہے مگر وہ اس کا استعمال نہیں کرتیں۔ اس سلسلہ میں سنجیدہ ہو تو وہ اپنے گھر میں اچھے پکوان کرسکتی ہیں۔
٭ ماسٹر شیف پونیٹ مہتا نے آج پہلی ڈش ’’اوڈس اینڈ کہناڑی کباب‘‘ اور دوسری ڈش ’’کسوری مرگ شامی کباب‘‘ اور تیسری ڈش ’’راوسیپی‘‘ اور چوتھی ڈش ’’کسیڈیلا‘‘ بنا کر سامعین کو دم بخود کردیا۔ ان کے اس مظاہرے پر خواتین و طالبات نے زوردار تالیاں بجائیں۔
٭ ماسٹر شیف پونیٹ مہتا نے کہا کہ میں پکوان کلاسیس میں آسان ڈشیس کی تیاری کے گر اس لئے سکھا رہا ہوں کہ آپ اسے رمضان المبارک میں بنا سکیں۔
٭ سب ہی خواتین نے اس بات کا استفسار کیا کہ اس موقع پر پکوان مقابلہ رکھا جانا چاہئے تھا۔
٭ آج جمعہ کے پیش نظر 12:30 بجے پکوان کلاسیس کا اختتام کیا گیا۔ پکوان کلاسیس پروگرام کے مطابق دوسرے روز 28 مئی صنعاء گارڈن میں منعقد ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT