Friday , August 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد /2 جون ( راست ) محترمہ رفیق النساء بنت جناب شیخ محمد ساکن خلوت کا یکم جون کی شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 جون بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ عبداللہ بن علی بیرون غازی بنڈہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 3 جون بروز جمعہ بعد عصر مسجد حمایت الاسلام خلوت روڈ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9391264790 پر ربط کریں ۔

 

٭٭ محمد عباس حسین ابن جناب محمد امیر علی مرحوم کا بعمر 62 سال یکم جون کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن صاحب قبلہ سلطان شاہی عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 3 جون کو 4 ساعت عصر مرحوم کے مکان امان نگر A یاقوت پورہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9550419317 / 9292507774 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد۔2 جون (راست) جناب تجمل احمد انصاری ولد ڈاکٹر مقبول احمد انصاری مرحوم انعامدار بودھن کا 31 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد مشائخ بودھن میں ادا کی گئی۔ تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون 9849738056 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

جناب محمد حنیف ولد جناب محمد یعقوب مرحوم کا آج صبح 3 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ درگاہ یوسفین ؒ میں بروز جمعہ 3 جون کو بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ نماز جمعہ ایک بجے ہوگی۔ تدفین بڑا قبرستان درگاہ یوسفین ؒ میں عمل میں آئے گی۔  مزید تفصیلات 9700027505 یا 9866771523 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

جناب محمد خواجہ معین الدین (چلکل گوڑہ) ولد جناب خواجہ میاں ساکن نیو بھوئی گوڑہ ، سکندرآباد کا بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد سکندرآباد میں مقرر ہے۔ تدفین قبرستان صوفی کا تکیہ بوٹس کلب میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات فون نمبرس 8686933628 یا 9704359521 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔

جناب محمد قیصرالدین ولد جناب محمد سلیم الدین ساکن فاطمہ پورہ 2 جون کو 3 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 3 جون کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد چوک میں ادا کی جائے گی۔ تدفین مسجد برق جنگ پیٹلہ برج میں عمل میں آئے گی۔تفصیلات فون نمبرس 9849171950 یا 9391269786 پر معلوم کرسکتے ہیں۔

۰۰۰  جناب سید اکبر ہاشمی ولد جناب سید قاسم مرحوم ساکن مغل پورہ عمر 60 سال، مختصر سی علالت کے بعد آج شام بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے 9885057876 یا 8801010962 پر معلوم کرسکتے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT