Friday , April 28 2017
Home / شہر کی خبریں / چھوٹے تاجرین کیلئے Find [email protected] متعارف

چھوٹے تاجرین کیلئے Find [email protected] متعارف

حیدرآباد۔26 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کی کمپنی اسٹارٹ اپ ایپ اسپیس انوویشن پرائیویٹ لمیٹیڈ نے منفرد موبائیل خدمات “[email protected]” کو متعارف کیا ہے۔ راجیو اولاپتی منیجنگ ڈائرکٹر نے میڈیا کوبتایا۔ چھوٹے کاروبار کو ڈیجیٹل طریقہ سے آسانی سے انجام دینے کیلئے اور پانچ کروڑ ایم ایس ایم ایز کو سہولت کی خاطر اس موبائیل ایپ کو روشناس کیا گیا ہے۔ یہ ایپ صارفین کیلئے بھی سہولت بخش ہوگا۔ انہوں نے بتایا اس سہولت کو ضلع کھمم میں 8 ماہ قبل روشناس کیا جاچکا ہے۔ یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے بتایا اب تک تقریباً ایک ہزار چھوٹے کاروباری افراد نے اس سہولت سے استفادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کمپنی آئندہ دو تا تین ماہ کے دوران ایک لاکھ استعمال کنندگان اور پانچ ہزار ایم ایس ایم ایز کے اندراج کا نشانہ رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا ہر کاروباری فرد کو ہر ماہ 100 روپئے یا 1200 سالانہ مصارف کے ذریعہ ایپ لوڈ کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی نے اس ضمن میں پانچ کروڑ روپئے سرمایہ کاری کرچکی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT