Sunday , September 24 2017

اظہرعلی ٹیم کی قیادت کیلئے فٹ
آج چوتھا پاکستان۔ آسٹریلیا ونڈے
سڈنی ، 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے منیجر وسیم باری نے کہا ہے کہ کپتان اظہرعلی فٹ ہوگئے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف اگلے دونوں میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جاریہ سیریز کا چوتھا ونڈے اتوار 22 جنوری کو یہاں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی کپتان اظہرعلی 13 جنوری کو برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہوکر دومیچوں کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کو اظہرکی جگہ عبوری کپتان مقرر کیا گیا تھا جن کی قیادت میں ٹیم نے آسٹریلیا کو ملبورن میں دوسرا ونڈے 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ تاہم اسٹیون اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلیا نے تیسرے ونڈے میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں دوبارہ برتری حاصل کرلی۔
ایرانی کپ : گجرات کو برتری
ممبئی ، 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چتیشور پجارا نے تنہا جدوجہد کرتے ہوئے صبرآزما 86 رنز بنائے، لیکن ریسٹ آف انڈیا گجرات کے بولنگ اٹیک کے خلاف پسپا ہوا اور آج ایرانی کپ میچ میں نئے رانجی ٹروفی چمپینس نے انھیں بڑی پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ پانچ روز مقابلے کے یہاں برابورن اسٹیڈیم میں دوسرے دن اسٹمپس پر ریسٹ ٹیم 206/9 تک گھٹ گئی ۔ گجرات نے پہلی اننگز میں 358 رنز بنائے تھے۔ نمبر دس اور گیارہ پنکج سنگھ (7) اور محمد سراج (8) ناٹ آؤٹ ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT