Monday , June 26 2017
Home / Top Stories / ٹوئٹر پر مودی کی جئے جئے کار اور باہو بلی پی ایم کالقب‘ راہول او راکھیلیش کی ناکامیوں کو اڑایا جارہا ہے مذاق

ٹوئٹر پر مودی کی جئے جئے کار اور باہو بلی پی ایم کالقب‘ راہول او راکھیلیش کی ناکامیوں کو اڑایا جارہا ہے مذاق

نئی دہلی:تمام انتخابات کی ماں سمجھے جانے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات نے یکلخت سب کو اپنی جانب راغب کروایا ہے۔تاہم رخصت ہونے والے چیف منسٹر اکھیلیش یادو اور کانگریس نائب صدر راہول گاندھی دونوں ملاکر رائے دہندوں کو اپنی طرف متوجہہ کروانے میں ناکام رہے اور اب دونوں ٹوئٹر پر بہترین مزاحیہ اسٹار بنے ہوئے ہیں۔

جبکہ سماج وادی پارٹی اورکانگریس اتحاد اکھیلیش کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کرسکا تب ا ن کے گاندھی کے ساتھ اتحاد کے فیصلہ پر ان ہی کی آبائی ریاست میں ناکامی بڑا مذاق کا موضوع بنا ہوا ہے ۔

چاہے وہ اترپردیش میں سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد کی ناکامی ہو یاپھر بی جے پی کامیابی ‘ مائیکروبلاگنگ سائیڈ مزاحیہ ردعمل سے بھری ہوئی ہے۔اترپردیش اور اتراکھنڈ میں بی جے پی کی تاریخ ساز کامیابی پر ٹوئٹر کا استعمال کرنے والوں کی ذہنیت کاانداز ہورہا ہے ۔ انٹرنیٹ پرمذکورہ انتخابی نتائج پر تیار کئے گئے لطیفے دیکھنے اور پڑھنے لائق ہیں۔

ٹوئٹر صارفین وزیراعظم نریندر مودی کو ہندوستانی سیاست کا ’باہوبلی‘قراردیا جنھوں نے اکیلے ہی اترپردیش انتخابات میں سرجیکل حملوں‘ کالا دھن او رنوٹ بندی کے ذریعہ کامیابی حاصل کی ہے

 

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT