Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / میں بدعنوان نہیں ہوں : ٹیمر

میں بدعنوان نہیں ہوں : ٹیمر

برازیلیا، 19،مئی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے صدر مشیل ٹیمر نے اپنے اوپر لگنے والے بدعنوانی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کل کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے اور وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے ۔ مسٹر ٹیمر پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک کی بدعنوانی کے ایک بڑے معاملے میں گواہ کو خاموش کرانے کے لئے دی گئی رشوت کی رقم کو چھپانے کی کوشش کی ہے ۔مسٹر ٹیمر پر ان الزامات کے بعدان کی ایک سال کی مخلوط حکومت پرگرنے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔ حالانکہ مسٹر ٹیمر نے کہاکہ وہ سپریم کورٹ کے ذریعہ کی جانے والی اس جانچ میں اپنی بے گناہی ثابت کردیں گے ۔

 

جن پنگ جنوبی کوریا سے
تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں
بیجنگ۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہیکہ وہ جنوبی کوریا کیساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنے کے خواہش مند ہیں۔مسٹر جن پنگ نے چین میں جنوبی کوریا کے سفیر لی ہا چان سے کہاکہ ہم جنوبی کوریا کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں تاکہ تنازعات کو حل کر کے کوئی بامعنی نتائج نکال سکیں۔
چین جنوبی کوریا کے تعلقات کو دوبارہ معمول پر لا سکیں تاکہ باہمی تفہیم اور باہمی احترام کی بنیاد پر دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT