Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / لیبیا کے 126 تارکین وطن تونس نے بچالئے

لیبیا کے 126 تارکین وطن تونس نے بچالئے

تونس۔ 27مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تونس کی فوج نے آج 126 صحرائے سہارا کے دامن کے متوطن 126 تارکین وطن بشمول 7حاملہ خواتین جو لیبیا سے یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے بچالئے گئے ۔ ہلال احمر کے عہدیدار نے کہا کہ ماہی گیروں نے عہدیداروں کو ایک کشتی کی جو پریشانی کا شکار تھی بن گوئرڈین کے ساحل کے قریب جو جنوبی تونس کے قریب ہے اور لیبیا کی ساحل سے متصل ہے ‘ موجودگی کی اطلاع دی تھی ۔ ڈاکٹر مونگی سلم نے کہا کہ تارکین وطن میں 48خواتین تھی جن میں سات حاملہ تھی اور تین بچے تھے ۔ ان میں  نائیجریا ‘ مالی اورگامبیا کے شہری شامل تھے اور  یہ سب لیبیا سے روانہ ہوئے تھے ‘ انہیں تونس کے ساحل زرزیز منتقل کیا گیا تاکہ قریبی علاقہ میڈنائن منتقل کرنے سے پہلے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاسکے ۔ لیبیا میں 2011ء کے انقلاب کے بعد سے جس میں معمر قذافی کو ہلاک کردیا گیا تھا ‘ بردہ فروش اپنی منافع بخش تجارت میں توسیع کیلئے تارکین وطن کا استحصال کررہے ہیں ۔ ہر سال وہ مایوسی کا شکار تارکین وطن کو یورپ میں ایک بہتر زندگی کا لالچ دے کر خطرناک بحری سفر کے ذریعہ اٹلی منتقل کرتے ہیں ۔ عام طور پر کشتیوں کی حالت اتنی ناقص ہوتی ہے کہ وہ سفر مکمل نہیں کرسکتیں ۔ جمعہ کے دن 3400سے زیادہ تارکین وطن لیبیا کے قریب بچالئے گئے تھے ‘ اسی طرح چار دن میں بچائے جانے تارکین وطن کی جملہ تعداد 10ہزار ہوگئی تھی ۔ اٹلی اور لیبیا کے عہدیداروں نے کہا کہ اٹلی کے ساحلی محافظین کو کم از کم 10نعشیں بھی دستیاب ہوئی ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT