Monday , August 21 2017

بی این آئی کی سالگرہ تقاریب کے سلسلہ میں کل سمینار اور نمائش
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بزنس نیٹ ورک انٹرنیشنل (بی این آئی) کی جانب سے اس کی پانچویں سالگرہ تقاریب منائی جارہی ہیں اور اس سلسلہ میں ایک ایم ایس ایم ای سمینار اور نمائش کا یکم جولائی کو 10 بجے دن سے ، ہائی ٹیکس پر اہتمام کیا جارہا ہے جس میں ہندوستان بھر سے مشہور فیکلٹی شرکت کریں گے ۔ اس کا مقصد ریفرل مارکیٹنگ پروگرام کے ذریعہ ممبرس کی ان کے بزنس کو بڑھانے میں مدد کرنا ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہوئے مسٹر بھرت شاہ ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ، بی این آئی ایسٹ اینڈ ویسٹ بیسڈ ان حیدرآباد نے کہا کہ بزنس نیٹ ورک انٹرنیشنل ، انٹرپرینئرس کا ایک ریفرل پر مبنی نیٹ ورکنگ کم میوچل بینفٹ پلیٹ فارم ہے اور اس کا مرکز امریکہ میں ہے اور اس میں تیزی کے ساتھ وسعت ہورہی ہے کیوں کہ زیادہ بزنس مین اس کے نیٹ ورک میں شامل ہورہے ہیں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT