Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / 9/11 :امریکہ میں معمر سکھ پر حملہ بن لادن، دہشت گرد جیسے فقرے

9/11 :امریکہ میں معمر سکھ پر حملہ بن لادن، دہشت گرد جیسے فقرے

نیویارک ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں 9/11 حملوں کی یاد منائے جانے سے عین قبل نفرت پر مبنی جرم کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں معمر سکھ امریکی شخص کو زدوکوب کی گئی نسلی امتیاز پر مبنی فقرے جیسے ’’دہشت گرد’‘ اور ’’بن لادن‘‘ کسے گئے۔ شکاگو کے ساکن اندرجیت سنگھ مکر کو حملہ آوروں نے 8 ستمبر کو کار سے باہر نکال کر ان کے خلاف ’’دہشت گرد‘‘ تمہارے ملک واپس جاؤ، بن لادن!‘‘۔ جیسے فقرے کسے ۔ اندرجیت سنگھ دکان جارہے تھے کہ حملہ آوروں نے ان کی کار کو روک دیا اور چہرے پر مکے مارے وہ بے ہوش ہوگئے اور کافی خون بہہ چکا تھا۔ انہیں فوری ہاسپٹل لے جایا گیا۔ پولیس نے مشتبہ ایک شخص کو تحویل میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جبکہ امریکہ میں 9/11 کی یاد منائی جانے والی تھی۔

TOPPOPULARRECENT