Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / APCR آفس کے اوقات کی تبدیلی

APCR آفس کے اوقات کی تبدیلی

حیدرآباد ۔ 16 اپریل (راست) اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس اس کی راست کارکردگی میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی نگرانی میں چلائی جاتی ہے۔ اس ادارہ میں عوام الناس کو قانونی مدد و رہنمائی مفت کی جاتی ہے۔ گھریلو تنازعات، فیملی کونسلنگ اور دیگر شرعی معاملات میں یہ ادارہ کامیاب رہنمائی کرتا آرہا ہے۔ موسم گرما کے پیش نظر اور عوام کی سہولت کی خاطر آفس اوقات صبح 10 تا 12 بجے دوپہر اور شام بعد نماز عصر تا عشاء کارکرد رہے گا۔ عوام الناس سے خواہش کی جاتی ہیکہ وہ دفتری اوقات میں موبائیل نمبر 8008464476 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT