Thursday , September 21 2017
Home / تجارت / ASTON مارٹن DBII کار متعارف

ASTON مارٹن DBII کار متعارف

حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ASTON مارٹن ممبئی اس کی نئی DBII کو روشناس کیا ہے ۔ جنیوا موٹر شو میں اس کو متعارف کیا گیا ۔ V12 انجن کے ساتھ اس کے نئے ماڈل کو عصری ٹکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے چیف ایگزیکٹیو آسٹن مارٹن ڈاکٹر انڈی پالمر نے بتایا آسٹن انتہائی خوبصورت ماڈل کی کاروں کو دنیا میں متعارف کرانے کا ہمیشہ ادارہ رکھتا ہے ۔ جب کہ DBII گاہکوں کی اس امید کو پورا کرے گی ۔ آسٹن مارٹن DBII کو متعارف کیے جانے پر للت چودھری ایم ڈی انفٹی کار نے آسٹن مارٹن DBII کو خوبصورتی اور کارکردگی کے اعتبار سے بہترین بتایا ۔ انہوں نے نئی کار کے متعارف کیے جانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کار کا ڈیزائن انتہائی معیاری اور خوبصورت ہے ۔۔

مری یادو نے بحیثیت صدر نشین KUDA جائزہ لیا
ورنگل ۔ 2 ۔ نومبر : ( آئی این این ) : ٹی آر ایس قائد مری یادو نے بحیثیت صدر نشین کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (KUDA) کا یہاں ورنگل آفس میں جائزہ لیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ، وزراء ، ای راجندر ، کے ٹی راما راؤ ، چندو لال ، میئر ، اراکین اور دیگر پارٹی قائدین اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ورنگل کو ہمہ جہت ترقی دینے کا وعدہ کیا اور کہا ورنگل کو زائد فنڈس کے علاوہ اسپیشل فنڈس فراہم کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT