Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / BSNL ‘ 2014-15 میں 2کروڑ صارفین سے محروم

BSNL ‘ 2014-15 میں 2کروڑ صارفین سے محروم

نئی دہلی۔16اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کا سرکاری ٹیلی کام شعبہ بی ایس این ایل گذشتہ مالیاتی سال میں تقریباً 2کروڑ صارفین سے محروم ہوگیا ہے ۔ اس کی جگہ خانگی ٹیلی کام کمپنیوں نے لے لی ہے ۔ خانگی کمپنیوں نے اپنی سرویس اور معیاری کووریج کی وجہ سے صارفین کا دل جیت لیا ہے ۔ ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کام کے ایک عہدیدار کے مطابق بی ایس این ایل کے 1.78کروڑ وائر لیسسے محروم ہونا پڑا ہے اور زائد از 20لاکھ وائر لائن صارفین نے مارچ 2014 اور مارچ 2015 کے درمیان علحدگی اختیار کرلی ہے ۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ وائر لیس صارفین سے محرومی کے بعد بی ایس این ایل خانگی ٹیلی کام آپریٹرس کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اورجارحانہ مارکیٹنگ صلاحیتوں کا مقابلہ نہیں کرسکا ۔

TOPPOPULARRECENT