Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / e-weighing ملک پیٹ مارکٹ یارڈ میں مشین کا افتتاح

e-weighing ملک پیٹ مارکٹ یارڈ میں مشین کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : ملک پیٹ مارکٹ یارڈ میں آج اگریکلچر سکریٹری سی پارتھا سارتھی نے

e-weighing مشین کا افتتاح عمل میں لایا ۔ اس سے قبل سکریٹری زراعت نے ملک پیٹ مارکٹ کا معائنہ کرتے ہوئے یہاں پیاز اور اسٹاک انٹریز کی تفصیلات کا جائزہ لیا تھا اور تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر سکریٹری زراعت نے اس بات کا اظہار کیا کہ الیکٹرانک e-weighing مشین مارکٹ معاملات میں شفافیت پیدا کریں گے ۔ اس موقع پر تاجرین نے ان کے ہاں حمالی دینے کے لیے نقدی نہ ہونے کی شکایت کی ۔ انہوں نے بینکوں سے نقدی منہائی کے لیے تاجرین کو راحت دینے کی خواہش کی ۔ سکریٹری اگریکلچر نے تاجرین کو مارکٹ میں موبائل اے ٹی ایم کی تنصیب کا تیقن دیا ۔ مرچی کے تاجرین نے کہا کہ انہیں مارکٹ میں مرچی سکھانے کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کیا جائے ۔ سکریٹری زراعت نے بتایا کہ آوٹر رنگ روڈ کے قریب موزوں مارکٹ یارڈ کے قیام کے لیے اراضی کی نشاندہی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا تاجرین کی جانب سے 15 تا 24 نومبر بند کے سبب مارکٹ ڈپارٹمنٹ نے ونپرتی اور جوٹو لمبا اضلاع سے پیاز حاصل کرتے ہوئے اس کو صارفین کو واجبی داموں میں فروخت کیا ۔ اس موقع پر سکریٹری اگریکلچر کے ہمراہ او ای حیدرآباد علاقائی جوائنٹ ڈائرکٹر مارکیٹنگ ای ملیش ، ڈپٹی ڈائرکٹر مارکیٹنگ اینڈ ملک پیٹ مارکٹ سکریٹری راجہ شیکھر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT