Friday , August 18 2017
Home / نوجوانوں کا صفحہ / EAMCET – 2016 انجینئرنگ / میڈیکل انٹرنس ٹسٹ

EAMCET – 2016 انجینئرنگ / میڈیکل انٹرنس ٹسٹ

تلنگانہ ریاست کا دوسرا ایمسٹ 2016 کا 2 مئی کو ہوگا اس کیلئے ریاستی حکومت نے جہاں علحدہ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن بنایا ہے وہیں پر اس کا تفصیلی اعلامیہ کیلئے شیڈول جاری کیا ہے ۔ اس کے کنوینر JNTU کوکٹ پلی حیدرآباد نے اعلامیہ جاری کیا۔ فارمس صرف آن لائن داخل کرناہے ۔ نئی ریاست کی تشکیل کے بعد اے پی اور تلنگانہ میں انٹرنس امتحانات بھی الگ الگ ہونگے ۔ آندھراپردیش حکومت دونوں ریاستوں میں ایک ہی انٹرنس امتحان منعقد کرنے کا پر زور مطالبہ کررہی تھی اور خاص طور پر ایمسٹ EAMCET کیلئے مرکز سے اور گورنر سے کئی دفعہ نمائندگیاں کی گئی تاہم لمحہ آخر تک بھی اس فیصلہ نہیں ہوا اور دونوں ریاستوں میں نہ صرف ایمسٹ بلکہ تمام اہم انٹرنس امتحانات الگ الگ ہورہے ہیں ۔
تلنگانہ ایمسٹ TS – EAMCET کا شیڈول
تلنگانہ ریاست میں حیدرآباد اور دیگر و اضلاع میں ایمسٹ کی تاریخ 2 مئی رکھی گئی ۔ اس میں شرکت کیلئے انٹرمیڈیٹ (10+2) معہ اختیاری مضامین MPC گروپ کے انجینئرنگ کیلئے اور BPC گروپ کے امیدوار میڈیکل اسٹریم کیلئے اہل ہیں ۔ انٹر کامیاب یا اب انٹر سال آخر کا امتحان دیئے امیدوار اس امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں اس کے فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات رہنمایانہ نکات کو بہ غور پڑھ کر ان پر عمل کریں ۔ کوڈ نمبر مضامین اور دیگر خانہ پُری میں احتیاط سے کام لیں ۔
ایمسٹ کا شیڈول ۔ اہم تاریخیں
٭ آن لائن فارمس کے ادخال کا آغاز 28 فبروری 2016 ء
٭ فارم کے ادخال کی آخری تاریخ بغیر دیرینہ فیس کے ساتھ 28 مارچ
ایمسٹ EAMCET ( تاریخ امتحان ) 2 مئی 2016 ء
حسب سابق برقرار رہے گا ۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
ایمسٹ کی فیس کے مراکز
ایمسٹ کے فارمس جہاں آن لائن داخل کرنا ہے وہیں یہ امتحان کی مقرر کردہ فیس می سیوا اور اے پی آن لائن مراکز کے علاوہ بعض پرائیویٹ بنکوں میں ادا کرنے کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ میں آندھراپردیش کے طلبہ شریک ہوسکتے ہیں اس کیلئے فی الوقت حیدرآباد اور تلنگانہ کے اضلاع میں امتحانی مراکز بنائے جارہے ہیں اگر آندھراپردیش حکومت اے پی میں ایمسٹ کے امتحانی مراکز قیام کی خواہش ظاہر کرے گی تو اس پر غور کیا جائے گا ۔ پچھلے اعداد و شمار کے مطابق اس سال تلنگانہ اسٹیٹ کے قیام کے بعد ایمسٹ ( انجینئرنگ / میڈیسن ) میں جملہ ڈھائی لاکھ امیدواروں کی شرکت متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ آندھراپردیش ریاست کے 75 ہزار طلبہ بھی شریک ہونے کے امکانات ہیں ۔ ایمسٹ کے نشانات ، سوالات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ایمسٹ کا پرچہ 160 مارکس کا رہے گا اور اس میں کم از کم 25 فیصد نشانات کے حصول ہی پر کامیاب قرار دیا جائے گا اور کامیاب قرار پانے والے امیدواروں ہی کو رینک دیا جائے گا ۔ اب تلنگانہ ریاست میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری ہیں ۔ امیدوار ایمسٹ کا فارم آن لائن داخل کرتے ہوئے تیاری کریں ۔ وٹیج بھی حسب سابق IP انٹرمیڈیٹ کے 25 اور ایمسٹ کے 160 کے منجملہ 75 فیصد نشانات کو ملا کر ایمسٹ کا رینک دیا جائے گا ۔
ایمسٹ کی کوچنگ رجسٹریشن
ایمسٹ کی کوچنگ میں سابق دو مقامات پر ادارہ سیاست کے زیراہتمام دی جائے گی ۔ انجینئرنگ ، میڈیسن کے طلبہ صبح 11 بجے تا 7 بجے دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس روبرو رام کرشنا تھیٹر پر فارم درج کروائیں۔ EAMCET کی تیاری کیسے کریں پر انٹرمیڈیٹ کے بعد ایک سمینار رکھا جائے گا ۔ ایمسٹ میں شریک ہونے والے طلبہ اس کیلئے بھی اپنا نام درج کرائیں ۔ ایمسٹ میں شرکت کامیابی ، رینک کے بعد داخلے کیلئے کونسلنگ کے طریقہ کار سے واقف بھی طالب علم کو ضروری ہے ۔ اس لئے سب سے پہلے وہ انٹر کے امتحان پر توجہ مرکوز کریں پھر ایمسٹ کی تیاری کریں ۔ رینک کے بعد کونسلنگ سے وقفیت حاصل کریں۔
EANCET کیلئے تلنگانہ TS اور AP کو الگ الگ ویب سائیٹ
ایمسٹ EAMCET تلنگانہ اسٹیٹ TS اور آندھراپردیش AP میں ہوتا ہے اس لئے ویب سائیٹ میں اکثر طلبہ AP اور TS کا خیال کئے بغیر اے پی ایمسٹ کا فارم داخل کرتے ہوئے  غلطیاں کرتے ہیں اس لئے ایمسٹ کے ساتھ TS اور AP کو بھی دیکھیں ورنہ فیس بھی غلط بھر دی جاتی ہے اور فارم غلط ہوجاتا ہے ۔ فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات اور TS کا لحاظ رکھیں۔
عثمانیہ یونیورسٹی ایم اے ، ایم کام میں داخلے آخری تاریخ
عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم CDE کے پی جی کورسز ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ( ریاضی ) میں داخلے دیرینہ فیس کے ساتھ جاری ہیں ۔ پی جی سال اول کے امتحان ٹٹ جون / جولائی 2016 ء میں ہونگے اس کیلئے ڈگری کامیاب امیدوار متعلقہ مضمون سے پی جی کرسکتے ہیں ۔ بغیر انٹرنس ٹسٹ کے داخلے ہونگے ۔ داخلہ کی معلومات اور رہبری کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈبازار پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ 040-24510012

TOPPOPULARRECENT