Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ECET (FDH) 2016 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

ECET (FDH) 2016 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام ECET (FDH) 2016 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سنٹر کی جانب سے 20-4-2016 تا 7-5-2016 حیدرآباد میں مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ یہ کوچنگ صرف ریاضی ، طبیعیات اور کیمیاء میں دی جائے گی ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو ECET-2016 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہوں حکومت کے طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کے لیے اپنے درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو ، ای ۔ سیٹ آن لائن فارم کی زیراکس کاپی (ECET online form) کے ساتھ داخل کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT