Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / G-20 مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی شنگھائی میں چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے

G-20 مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی شنگھائی میں چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے

نئی دہلی ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں کل سے بجٹ اجلاس شروع ہورہا ہے ۔ اس لئے امکان ہیکہ مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی وزرائے فینانس کی اور ریزرو بینک کے گورنرس کی 26 تا 27 فبروری چوٹی کانفرنس میں جو شنگھائی میں مقرر ہے، شرکت نہیں کریں گے۔ G-20 تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے فینانس اور ریزرو بینک کے گورنر اس G-20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ امکان ہیکہ وزارت فینانس کے ایڈیشنل سکریٹری دنیش شرما اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ معتمد معاشی امور شکتی کانتا داس اس چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ وہ بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ریزرو بینک کے گورنر رگھورام راجن بھی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ ذرائع کے بموجب ارون جیٹلی چین کا سفر نہیں کریں گے کیونکہ وہ 2016-17ء بجٹ کی پارلیمنٹ میں پیشکش کے سلسلہ میں مصروف رہیں گے۔ یہ این ڈی اے حکومت کا دوسرا مکمل بجٹ ہوگا جو پارلیمنٹ میں 29 فبروری کو پیش کیا جائے گا۔ فی الحال چین G-20 کا صدر ہے۔ 20 ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی ایک تنظیم ہے ۔ G-20 چوٹی کانفرنس کا وزرائے اعظم اور سربراہان مملکت کیلئے اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کی جانب سے شرکت کریں گے اور یہ چوٹی کانفرنس 4-5 ستمبر ہنگ ژاؤ میں مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT