Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / H-1B اور L-1 امریکی ویزوں کی فیس میں اضافہ

H-1B اور L-1 امریکی ویزوں کی فیس میں اضافہ

واشنگٹن۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس نے ہندوستان کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہ کرتے ہوئے مقبول H-1B اور L-1 ویزوں کی خصوصی فیس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 4,500 ڈالرس کردیا تاکہ زائد فنڈس کو 9/11 ہیلتھ کیئر ایکٹ اور بائیومیٹرک ٹریکنگ طریقہ کار میں بہتری کیلئے استعمال کیا جاسکے اور اگر ایسا ہوا تو اس سے ہندوستان کی آئی ٹی کمپنیاں شدید طور پر متاثر ہوں گی۔ کانگریس قائدین جنہوں نے 1.1 کھرب ڈالرس کے مصارف پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے، وہیں انہوں نے H-1B اور L-1 ویزوں کے زمرے میں فیس کو بڑھاکر 4,500 ڈالرس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT