Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / H-1B ویزا میں سختی کیلئے مسودہ قانون

H-1B ویزا میں سختی کیلئے مسودہ قانون

واشنگٹن ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے دو طاقتور سنیٹرس چک گراسلے اور ڈک ڈربن نے اعلان کیا ہیکہ وہ ایک مسودہ قانون پیش کریں گے جس کی کانگریس میں منظوری کی صورت میں امریکی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم خارجی طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے H-1B ویزا پروگرام کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی اور بالخصوص ہندوستانی آئی ٹی اداروں کو نقصان ہوسکتا ہے۔ گراسلے اور ڈربن کی اس بل کو پہلی مرتبہ H-1B ویزا کی سالانہ تخصیص کیلئے امریکی شہریت و ایمیگریشن خدمات کی جانب سے ترجیح دینے کی ضرورت ہوگی۔ سنیٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق H-1B ویزا کیلئے امریکہ میں تعلیم یافتہ بہترین اور تابناک صلاحیتوں کے حامل بیرونی طلب کو ترجیح کی راہ ہموار ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT