Friday , March 31 2017
Home / دنیا / H1-B ویزہ پریمیم پراسیسنگ عارضی طو رپر مسدود

H1-B ویزہ پریمیم پراسیسنگ عارضی طو رپر مسدود

واشنگٹن ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ H1-B ویزوں کی پریمیم پراسیسنگ کے سلسلہ کو عارضی طور پر مسدود کردیا گیا ہے کیونکہ اپریل کے پہلے ہفتہ تک مذکورہ ورک ویزہ کے حصول کیلئے درخواستوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جن سے نمٹنے میں وقت درکار ہے۔ یادر ہیکہ H1-B ویزہ ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں میں بیحد مقبول ہے۔ دریں اثناء یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سرویسیس (USCIS) کی عبوری ڈائرکٹر لوری سیالابھا نے ہاؤس ہوم لینڈ سیکوریٹی کی ضمنی کمیٹی برائے اوور سائٹ اینڈ مینجمنٹ کو بتایا کہ H1-B ویزہ پروگرام کو معطل نہیں کیا گیا ہے صرف پریمیم پراسیسنگ کو مسدود کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ہمیں درخواستوں کی پراسیسنگ اندرون 15 یوم مکمل کرنی ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT