Friday , August 18 2017
Home / دنیا / H1B ویزا کو 6 ماہ کیلئے معطل کرنے کا مطالبہ : ری پبلکن امیدوار ہندوستانی انفارمیشن ٹکنالوجی کے پروفیشنلس میں ویزا مقبول

H1B ویزا کو 6 ماہ کیلئے معطل کرنے کا مطالبہ : ری پبلکن امیدوار ہندوستانی انفارمیشن ٹکنالوجی کے پروفیشنلس میں ویزا مقبول

واشنگٹن ۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدراتی انتخاب میں ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ امیدوار نے H-1B ویزا کی اجرائی کو 6 ماہ کیلئے معطل کرنے کا مطالبہ کیا اور ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلس کے اس پسندیدہ ویزا کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات پر زور دیا ۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرڈکروز نے اپنے ایمگرن اصلاحات منصوبہ کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایمگریشن نظام کو مستحکم بنانے اور قومی سلامتی کے تحفظ اور امریکی ورکرس کی بہتر خدمت کرنے کیلئے ہم کو آئندہ 180 دنوں کیلئے تمام H-1B ویزا کی اجرائی کو ملتوی کردیا جانا چاہئے ۔ اس کے بعد سابق الزامات اورویزا کے غلط استعمال کی شکایات کی جامع تحقیقات کروائی جانی چاہئے ۔ نئے الزامات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ H-1B ویزا پروگرام ایک ایسا پروگرام ہے جس کا مطلب امریکیوں کو روزگار پیدا کرنا اور معاشی پیداوار کو بڑھانا ہے ۔ اگر میں صدر بن جاؤں تو میری اولین ترجیح یہی رہے گی کہ اس ویزا کو 180 دن کیلئے ملتوی کروں اور تحقیقات کا حکم دوں ۔
H-1B ویزا دھوکہ دہی کیس ، ہندوستانی امریکی برادرس کا مواخذہ
واشنگٹن ۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں H-1B ویزا دھوکہ دہی کیس کے الزامات پر وہ ہندوستانی امریکی برادرس کو سزا ہوسکتی ہے اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو انھیں 20 سال کی جیل اور 2,50,000 امریکی ڈالر کا جرمانہ ہوگا ۔ ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کے مطابق 46 سالہ اتل نندا اور ان کے بھائی جتن جئے نندا 44 سال نے اپنی فرم شروع کرکے H-1B ویزا پر ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلس کو حاصل کیا اور انھیں امریکہ طلب کرکے دوسری کمپنی میں کمیشن کی اساس پر ملازمت فراہم کی ۔ ٹیکساس میں ڈابون سلوشن ٹکنالوجی کے نام سے کمپنی کے نام پر دونوں نے H-1D ویزا حاصل کئے تھے اور بیرونی ورکرس کی بھرتی کی تھی لیکن ویزا کا حصول فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعہ کیا گیا تھا اس لئے دونوں پر مقدمہ چلایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT