Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / lحیدرآباد تا عادل آباد 300 کیلو میٹرl حیدرآباد تا کھمم 250 کیلو میٹر

lحیدرآباد تا عادل آباد 300 کیلو میٹرl حیدرآباد تا کھمم 250 کیلو میٹر

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کے 10 تا 12 شہر عنقریب ہوائی پٹیوں میں شامل ہوجائیں گے جیسا کہ ایر انڈیا کے لک کے ’ ریجنل کنکٹیوٹی اسکیم ‘ ( آر سی ایس ) کو متعارف کرایا ہے ۔ 20 اکٹوبر کو متعارف کردہ اس اسکیم جس پر جنوری سے عمل آوری ہوگی کے متعلق ایر انڈیا کے ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی ہندوستان کے 5 ریاستیں تلنگانہ ، آندھرا ، تامل ناڈو ، کیرالا اور کرناٹک میں کمپنی اپنی خدمات کو وسعت دینے کا اعلان کرچکی ہے ۔ علاقائی مقامات کو ہوائی پٹی سے جوڑنے کے لیے ایرانڈیا ، فرانس ۔ اطالوی کمپنی سے 72 مسافروں کی گنجائش والے اے ٹی آر 72 اے ٹو این انجن کے حامل طیارے خریدنے کے قریب ہے ۔ علاوہ ازیں ایر انڈیا کمپنی کے چیرمین اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر اشونی لوہانی نے کہا کہ مذکورہ طیاروں کے علاوہ 19 نشستوں والے 10 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ بھی ہندوستان ایروناٹک لمٹیڈ سے طے پایا ہے ۔ طیاروں کی خریداری کے لیے مرکزی حکومت سے مالی تعاون بھی حاصل ہوگا ۔ دریں اثناء ہندوستانی ہوا بازی کا شعبہ عنقریب اپنے مسافرین کی تعداد کو 100 ملین کے ہندسے سے تجاوز کرنا چاہتا ہے جو اس وقت 99.6 ملین ریکارڈ کیے جاتے ہیں ۔ ہوا بازی شعبہ کے ایک سینئیر عہدیدار نے کہا کہ مذکورہ بالا پراجکٹس کے تکمیل کے ذریعہ قومی سطح پر ہوائی مسافرین کی تعداد میں اضافہ کے علاوہ آئندہ 5 برسوں کے دوران 50 نئے ایرپورٹس کا قیام بھی عمل میں لائے گا ۔ فی الحال ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے کنٹرول میں 125 ایرپورٹس ہیں جن میں صرف 75 ایرپورٹس ہی فعال ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT