Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / L-1A, H1B اور L1B ویزوں کی فیس میں اضافہ

L-1A, H1B اور L1B ویزوں کی فیس میں اضافہ

واشنگٹن ۔ 13 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں کیلئے یہ یقینی طورپر ایک دھکا ہے کہ امریکہ نے انتہائی مقبول H-1B اور L-1 ویزوں کے کچھ زمروں کی فیس کو 4000 امریکی ڈالرس کا اضافہ کردیا ہے ۔ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سرویس (USCIS) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ H-1Bویزہ حاصل کرنے والے ایسے درخواست گزار جنھوں نے ڈسمبر کے بعد درخواستوں کا ادخال کیا ہے ، انھیں 4000 ڈالرس کی زائد فیس ادا کرنی ہوگی جبکہ L-1A اور L-1B ویزوں کے حصول کیلئے درخواست گذاروں کو 4,500 امریکی ڈالرس زائد ادا کرنے ہوں گے ۔ فیس کا مذکورہ بالا جدول 30 ستمبر 2025 ء تک کارکرد رہے گا ۔ فیس میں زبرست اضافہ پر ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس طرح آئی ٹی کمپنیوں اور انتہائی ہرمند ملازمین کی حق تلفی کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT